

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ رہبانیت اور زہد میں یہی بنیادی فرق ہے کہ رہبانیت دنیا کو برباد کر دیتی ہے اور زہد دنیا کو آباد سے آباد تر کرتا ہے اگر کماحقہ اسے سمجھا جائے تو اس سے بڑا معاشرتی نظام کسی دستورِ حیات میں نہیں ہے کیونکہ انسانیت کی فلاح وبہبود زہد میں ہے ڈاکٹر چارلس ڈارون نے انسان کو بحیثیت انسان کے دیکھا تو ارتقا کے تین بنیادی اصول پیش کیے جنہیں اجتماعی طور پر انہیں جہد للبقا کا نام دیا جس کے ماتحت پورے عالم حیوان کی طرح انسان کو بھی ثابت کیا جیسے انسان جب دوسری انواع کی زندگی سے اپنی بقا کیلئے کھیلتا ہے تو اسے انٹر سپیسیفک سٹرگل (Inter Specific Struggle) کا نام دیا یعنی بین الانواعی جہد للبقا جس میں انسان کبھی نباتات کو خوراک بناتا ہے کبھی حیوانوں کو ذبح کرکے کھاتا ہے اپنی بقا کیلئے دوسروں کی جان لیتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار