

Loading content...
سے چار نبی موجود ہیں جناب ادریس والیاس وخضر وعیسیٰ علیہم السلام انہیں حکم ہوتا کہ عقد کرو آخر یہ بھی ہمارے آقا ومولا شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہیں چلو دو نبیوں کو چھوڑ دیں کہ وہ آسمان پر ہیں اور آسمانوں پر شریعت محمدی کو لاگو نہ مانا جائے تو زمین پر جو دو نبی ہیں جناب الیاس اور جناب خضر علیہما السلام ان میںس ے جناب الیاس علیہ السلام کے ایسے واقعات بہت کم مشہور ہیں کہ وہ بارگا نبوی میں حاضر ہوئے ہوں مگر جناب خضر کے بیسیوں واقعات مشہور ہیں کہ وہ بیسیوں مرتبہ شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محفل میں شریک ہوئے پھر امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہِ اقدس میں بیسیوں مرتبہ حاضر ہوئے پھر اسی طرح جملہ آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام یک بارگاہ میں حاضری دیتے رہے مگر کسی نے اتنا بھی نہ فرمایا کہ خضر علیہ السلام نکاح کر لو واجب ہے یا سنت موکدہ ہے جو واجب کے برابر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار