

Loading content...
شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمنے فرمایا ایک زمانہ ایسا آے گا جب دین دار کا دین محفوظ نہ رہے گا مگر اس شخص کادین محفوظ ہوگا جو دین کی حفاظت کیلئے فرار اختیار کرے گا قریہ بہ قریہ جبل بہ جبل ایک سوراخ سے دوسرے سوراخ کی طرف بھاگتا رہے گا اس خوف زدہ روباہ کی طرح جو بھیڑیئے کے ڈر سے بچوں کو بچاتی پھرتی ہو اصحاب نے عرض کی آقا وہ زمانہ کب آئے گا تو فرمایا کہ یہ اس وقت ہوگا جب کوئی شخص معیشت اور زندگی نہیں کرے گا مگر معیصت خدا کے ساتھ پس جب وہ زمانہ آئے گا تو عزوبت (یعنی ترک نکاح) حلال ہوگا اصحاب نی عرض کی کہ آپ تو نکاح کرنے کی تنبیہہ فرماتے ہیں یہ عزوبت کیونکر حلال ہوگی فرمایا جب وہ زمانہ آئے گا تو ہر شخص کی دینی ہلاکت اس کے ما ںباپ کی وجہ سے ہوگی اگر ماں باپ وغیرہ نہ ہوں گے تو اس کی دینی ہلاکت اس کی بیوی بچوں کی وجہ سے ہوگی اگر بیوی بچے نہ ہوں گے تو تو اس کی دینی ہلاکت اس کے رشتہ دار اور ہمسایوں کی وجہ سے ہوگی اصحاب نے عرض کی آقا رشتہ دار اور ہمسائے کس طرح ہلاک کریں گے؟ فرمایا تنگی معاش پہ طعنہ زنی کریں گے پس وہ شخص خود کو تکلیف میں ڈالے گا وہ ہر اس چیز کی طرف ہاتھ بڑھائے گا جو اس سے بلند ہوگی یہاں تک کہ وہ اسے مورد ہلاکت میں ڈال دیں گے۔آج وہی دور ہے کہ ہر شخص معیار زندگی بڑھانے کے درپے ہے ضروریات زندگی کے جال میں الجھا ہوا ہے اور بیوی بچے ہلاکت کا سبب بن رہے ہیں کروڑ پتی افراد بھی تنگی معاش کا گلہ کرتے نظر آرہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار