

Loading content...
صاحب جامع عباسی علامہ حاجی شیخ محمد بہائوالدین عاملی کے متعلق مشہور ہے کہ وہ بہت بڑے زاہد تھے ریاضت نفس اور مجاہدہ نفس میں مشہور تھے ان کا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ بازار سے گزر رہے ھے کباب کی دکان سے گزرے تو گوشت کی خوشبو نے قدم روک لیے تین مرتبہ آگے گئے پھر واپس آگئے نفس راضی نہ ہوتا تھا (یہ نفس بھی ضدی بچے کی طرح مچلتا ہے) آخری مرتبہ جب واپس آئے تو دیکھا سامنے ایک سپاہی کھڑا ہے علامہ نے سوچا کہ جاکر اس سپاہی کو طمانچہ مار دوں یہ جواباً حملہ کرے گا اس نزاع میں کباب کھانے کی جو خواہش نفس نے کی ہے وہ فنا ہو جائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار