

Loading content...
آج لوگ مارکسزم کا نعرہ لگاتے ہیں مگر اسلام کے حقائق کو نہیں سمجھتے کیونکہ یہ اس سے بھی مضبوط تر اقتصادی نظام کا حامل ہے مارکسزم وسوشلزم کہتا ہے کہ اے غریبو امیروں کی دولت چھین لو مگر دین حق کہتا ہے اے امیرو اپنی دولت غریبوں پر لٹا دو یہاں قاری خود دیکھ سکتا ہے کہ سوشلزم میں نفرت ہے تخریب ہے غصب ہے ڈاکہ ہے اور اسلام کے نعرے میں محبت ہے تعمیر ہے امن ہے عطا ہے کرم ہے دلوں کے مابین مضبوط رشتوں کی استواری ہےْ وہاں طبقاتی جنگ ہے یہاں مساواتی بھائی چارہ ہے دوسری طرف سوسلزم کہتا ہے کہ سبھی مل کر کمائیں اور سبھی مل کر کھائیں مگر مولا علی علیہ الصلوات والسلام کا اسلام کہتا ہے آئو میں کماتا ہوں تم کھائو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار