

Loading content...
حالانکہ انہی امواجِ جود وعطا کو دیکھ کر ابن ابو سفیان معاویہ نے لکھا تھا لا خیر فی الاسراف کہ فضول خرچی خیر نہیں ہے تو جواباً امام حسن علیہ الصلوات والسلام نے اسی فقرے کو معکوس فرمایا اور لکھا لا اسراف فی الخیر کہ امور خیر میں فضول خرچی نہیں ہے یعنی امور خیر میں جو بھی خرچ ہوگا وہ دائرہ اسراف میں نہیں آتا سید علی بن طاوس علیہ الرحمہ نے اپنے فرزند کو وصیت فرمائی ا ور فرمایا کہ لوگوں نے ظاہری حالات کو دیکھ کریہ سمجھا کہ خاندان تطہیر علیہ الصلوات والسلام نعوذ باللہ مفلسی کا شکار تھا حالانکہ ایسا نہیں تھابلکہ یہ زہد تھا غربت نہ تھی زہد اور رہبانیت میں یہی فرق ہے کہ رہبانیت یہ ہے کہ بیکار ہوکر بیٹھ جائو بلکہ اپنی معاش کا بوجھ دوسروں پہ ڈالو زہد یہ ہے کہ بیوی بچوں کیلئے محنت مزدوری کرنا روزی کمانا مباح ہی نہیں بلکہ عبادت ہے اور دوسروں کیلئے محنت ومزدوری صرف عبادت ہی نہیں بلکہ عبادتِ عظمیٰ ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار