

Loading content...
یعنی اے ایمان والو! اللہ نے جو تمہارے لیے طیب وحلال قرار دیا ہے اسے خود پر حرام نہ کرو اس سے یہ اخذ کیا جاتا ہے کہ کھائو وپیو جان بنائو عیش کرو حالانکہ اسلام نے اتنی کھلی چھٹی نہیں دی بلکہ خاندان تطہیر علیہم الصلوات والسلام نے عملی زندگی میں درس زہد دیا ہے اور رہبانیت اور زہد میں واضح فرق بتایا ہے مثلاً جب امام موسیٰ الرضا علیہ الصلوات والسلام سے عباسی ملعون نے زھد اور رہبانیت کا فرق دریافت کیا امام علیہ صلوات والسلام نے فرمایا زہد یہ ہے کہ میرے جد اطہر امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے زندگی بھر نان جویں کو پسند فرمایا اور گندم کو ترک فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار