

Loading content...
تو اسلام نے دونوں رخوں پہ مکمل بحث کی ہے جہاں عبادات کا ذکر فرمایا ہے وہاں عبادات کو اجتماعی شکل دے کر امت پہ احسان فرمایا ہے نماز جماعت کے فضائل نماز منفردہ سے کئی گنا زیادہ بتائے ہیں یعنی اگر مومنین کی جماعت میسر ہے تو کنارہ کشی اور خلوت حرام ہے اگر جماعت مومنین میسر نہیں تو کنارہ کشی مباح ہے عزلت حلال ہے حکم دیا ہے کہ بہتر ہے کنارہ کش ہو جائیں اور حکم دیا ہے کہ بہتری اسی میں ہے کہ گھروں کے فرش بن جائیں محافل اور اجتماعات سے بچنے میں عافیت ہے جیسے امیر کائنات علیہ السلام کا فرمان ہے طوبیٰ لمن لزم بیتہ یعنی طوبی ہے اس شخص کیلئے جس نے گھر کو لازم کرلیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار