

Loading content...
ایمان والوں کو انتباہ ہے اگا کیا جا رہا ہے کہ اے ایمان والو دیکھو عیسائیت میں بہت سے عابد اور اللہ سے (ظاہری طور پر) ڈرنے والے ہیں جنہوں نے لوگوں کا مال ہضم کرنا شروع کردیا اور اللہ کے راستے میں حائل ہوگئے اور انہوں نے سونے چاندی کے خزانے جمع کر لیے اور ایک پیسہ بھی راہ خدا مین خرچ نہ کیا بس ان لوگوں کو عذاب الیم کی بشارت دے دو۔ اس آیت سے بھی واضح طور پر ان افعال کی مذمت ہے اور یہ افعال اہل اسلام کیلئے بھی اتنے ہی مذموم ہیں جتنے کسی اور مذہب کیلئے ہیں یہ اخلاقی برائیاں ہیں جنہیں لا مذہب بھی پسند نہیں کرتے کسی کا مال ہضم کرنا دولت کو جامد کرنا اقتصادی نکتہ نگاہ سے بھی قبیح اور خاص طور پر اہل اسلام کو بھی تنبیہہ کی گئی ہے کہ سونے چاندی کے خزانے جمع نہ کرو یہ تمہارے لیے آخرت میں عذاب بن جائیں گے مگر یہ ان افعال کی مذمت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار