

Loading content...
آج تک علماء کرام نے زہد ورہبانیت کا فرق عوام کو نہیں بتایا جب کسی کا استحسان مطلوب ہو تو عابد وزاہد کہہ کر تعریف کرتے ہیں اور جب زاہدین کو دیکھتے ہیں تو فوراً کہتے ہیں لا رہبانیہ فی الاسلام کہ اسلام میں رہبانیت نہیں ہے اب ذرا دیکھئے کہ رہبانیت کے معنی کیا ہیں راہب کے معنی ہیں ڈرنے والا رہبانیت کا مطلب ہے ڈرنا اور خوفِ خدا ہے اور یہ خشیہ اللہ ہی ہے جو علماء کی پہچان ہے انما یخشی اللہ من عبادہ العلماء کہ جو لوگوں میں سے اللہ سے زیادہ ڈرتے ہیں وہ علماء ہیں یعنی علم کی ایک جزو خوفِ خدا بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار