

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ ہمارے یہ کلیات وعلوم جو تعینات وضع کرتے ہیں یہی ناقص ہیں ارضی ہیں آفاقی نہیں کوئی سا نظریہ لے لیں وہ زمین پر درست ہے دیگر سیاروں میں وہ بکھر جاتا ہے تو ہمارے پاس جو کچھ موجود ہے وہ ارضی ہے لہٰذا ہمارے علوم بھی آفاقی نہیں ہیں اعمال دین ہیں مسائل فقہ ہیں یا ایسے ہی دیگر اصول زمین سے باہر دم توڑ دیتے ہیں مشتری کہ جس کا سال ہمارے 12سال کے برابر ہے اس پہ 12عدد چاند موجود ہیں اب نماز روزے کا وہاں کیا اصول ہوگا؟ خود ہمارے ان اعمال کی اساس تو خود زمین ہی کیلئے کافی نہیں رہتی انٹارکٹک یا اسکیمو کے علاقوں میں جہاں کئی ماہ کی رات اور کئی ماہ کے دن ہوتے ہیں وہاں اوقات نماز وروزہ وغیرہ کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے اس طرح یہ انداز وتعینات ہمارے ربع سکون کیلئے بھی ناکافی ثابت ہو جاتا ہے تو ماننا پڑے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار