

Loading content...
مثلاً وزن اٹھانا اس کا کوئی پیمانہ نہیں ہے بلکہ اس کا دارومدار طاقت سے متصادم قوت پر ہے اور زمین پر متصادم قوت کشش ثقل ارض ہے اس لیے ایک عام آدمی کا ایک من لوہے کو اٹھا لینا پیمانہ ارضی ہے طاقت کا آفاقی پیمانہ نہیں ہے کیونکہ یہی انسان چاند پر کئی من اٹھا سکتا ہے اور یہی انسان سطح مشتری پر چند کلو بھی نہیں اٹھا سکتا خلا میں ہزاروںلاکھوںمن اٹھا لے اور سطح سورج پہ خود اپنا ہاتھ نہ ہلا سکے تو یہ ایک من اٹھا لینا صرف زمین کا پیمانہ ہے باقی (Planets) سیاروں میں یہ پیمانہ نہ رہے گا پھر دیکھئے ایک شخص گولا پھینکتا ہے تو گولے کو انسان کی جسمانی قوت دھکیلے گی مگر متصادم ومزاحم دو قوتیں ہیں کشش ثقل اور ہوا کی رفتار کی مزاحمت پھر گولے کی اپنی Circulation بھی مزاحم ہے تو یہاں زمین پہ جو شخص 40 فٹ تک گولا پھینک سکتا ہے وہ زحل میں ایک فٹ بمشکل پھینک کے گا کیونکہ وہاں پر ہوا کی تیزی جو سینکڑوں میل فی گھنٹہ ہے پھر کشش ثقل زمین سے ہزاروں گنا زیادہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار