

Loading content...
یہی بات ثبوت کیلئے کافی ہے کہ زبان وبیان خیالات کی ترجمانی سے عاجز ہیں پھر نفسی کیفیات مثلاً غم خوشی لذت غصہ نفرت وغیرہ کا اظہار ذرا الفاظ میں کر کے دیکھئے یہ ناممکن ہے بلکہ محال ہے کہ انسان کے جسم کے متعلقات نفس کے متعلقات کی ترجمانی کر سکیں اسی طرح تین الفاظ سامنے آتے ہیںطاقت شعور عقل طاقت بدن سے معتلق ہے شعور نفس سے متعلق ہے عقل روح سے متعلق ہے یہ تین علیحدہ علیحدہ قوانین ہیں جو ایک دوسرے کا مقام نہیں لے سکتے جس طرح اعضائے بدن متبادل نہیں اسی طرح یہ بھی متبادل نہیں ہیں آنکھ بھول نہیں سکتی زبان دیکھ نہیں سکتی اس طرح یہ بھی غیرمتبادل ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار