

Loading content...
دوستو ایک قوت ِبدن ہی ایک قوت ِ نفس ہے قوت ِ بدن کاظہار قویٰ بدن سے ہوتا ہے اور قوتِ نفس کا اظہار قوتِ خیال سے ہوتاہے قوتِ بدن کی جہاں انتہا ہے وہاں سے قوتِ خیال کی ابتدا ہے اور بدن کی قوت کا اظہار ہاتھ پائوں اعضاء و جوارح کر سکتے ہیں مگر قوتِ خیال کی ترجمانی متعلقات بدن کے بس کا روگ نہیں کیونکہ بدن کے اظہار کے ذرائع قوت خیال کی ترجمانی کیلئے ناکافی ہیں۔وسعت کے لحاظ سے سرعت کے لحاظ سے ذخیرہ الفاظ کے لحاظ سے ہر طرح سے اعضائے بدن عاجز ہیں کہ وہ خیالات کی ترجمانی کر سکیں گویا متعلقات جسم خیالات کی کماحقہ ترجمانی سے عاجز وقاصر ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار