

Loading content...
علم الادراک معلوماتی ہوتا ہے اور فن عملی ہوتا ہے فزکس کیمسٹری مصوری شاعری فزیالوجی موسیقی سرجری وغیرہ جب دائرہ تعلیم میں محصور ہوں تو ادراکی ہوتے ہیں جب عملی شکل میں آتے ہیں تو فنی صورت اختیار کر لیتے ہیں مثلاً شاعری ہے عروض وقوافی زحافات وارکان اوتاد وتقطیع کا علم حاصل کرنا علیحدہ بات ہے جب یہ علمی حد میں رہیں گے تو علم الادراک کہلائیں گے جب عملی شکل میں ظاہر ہوں گے تو یعنی شاعری کرنا فن ہے مشق کے بعد اس کا حصول بتدریج پختگی لائے گا۔ انجینئرنگ کا ادراک علیحدہ ہے کسی مسین پر عملی تجربات علیحدہ ہیں مگر معیاری علم ایسا ہے ایسا تھا ایسا ہوگا نہیں کہتا بلکہ ایسا ہونا چاہیے کہہ کر اس کے کمال کے آخری نقطہ کی طرف اشارہ کرتا ہے بہتری کے اقدار بتاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار