

Loading content...
یہ پڑھنا لکھنا یہ مروجہ علوم کیا ہیں؟ جنہیں دنیائے موجود علوم کا نام دیتی ہے دراصل یہ فنون ہیں صرف ونحو ومعنی و بیان وغیرہ زبان دانی کا فن ہے منطق ہے یہ استدلال وقیاس و استتاج واستخراج کا فن ہے جو استخراجیہ اور استقرائیہ حصوں میں منقسم ہے فلسفہ خود فن الفنون کہلاتا ہے تو اسی طرح یہ جملہ علوم جنہیں زبان عام میں علم کہا جاتا ہے یہ فنون ہیں ہاں ان فنون کو مقدماتِ علم کہا جائے تو معیوب نہیں جیسے ایک گھر میں بجلی لانے کیلئے کھمبے وائرنگ بورڈ بٹن پلگ وغیرہ ہوتے ہیں مگر اصل بجلی تو وہ ہے جو ان تاروں کی رگوں میں دوڑتی ہے نہ کہ یہ تاریں ہی عین بجلی ہیں بجلی ہمیشہ مرکز سے رابطے کے بعد آئے گی جیسے بجلی اصل ٹربائن یا جنریٹر یا ایٹامک بجلی گھروں سے نکلتی ہے اور گرڈز سے فیڈرز وغیرہ سے ہوتی ہوئی گھروں کو جگمگاتی ہے اسی طرح علم کا اصل مرکز شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور پھر امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے واسطے سے قلوب کو روشن کرتی ہے کیونکہ فرمان ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار