

Loading content...
تقویٰ ہے ہی ترک مشتبہات ہر وہ چیز جس پر حرام کا شبہ ہو اسے ترک کر دینا عین تقویٰ ہے کیونکہ غذا ہی وہ پٹرول ہے جو جسم کی گاڑی کو چلا تا ہے اسی لیے غذا کی درستی کو بہت اہمیت دی گئی ہے پھر رزق کیلئے شرائط ہیں حلال ہو ذرائع آمدنی غیر شرعی نہ ہو پھر مذکی ہو یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد علیحدہ کیے جا چکے ہوں خمس وزکوٰة کی ادائیگی کردی گئی ہو پھر طاہر ہو نجاسات بھی اسے مس نہ کر چکے ہوں مثلاً گھر کی مرغی ہے چوری کی نہیں حلال ہے اب خون جہندہ نکالا جائے تکبیر پڑھی جائے یہ تزکیہ ہے پھر پکاتے وقت اس میں کوئی نجس چیز بھی نہ گرے یہ طہارت ہے ایک بات اور بھی ہے کہ اگر ذبح کرنے والے نے اگرچہ تکبیر بھی پڑھی ہو مگر مدعا درست نہ ہو تو مرغی حلال نہیں ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار