

Loading content...
ثابت ہوا جب تک ذہئن طاہر نہ ہوگا علم آنہیں سکتا کیونکہ ہر عبادت کیلئے درستی مقدمات لازم ہے اور عبادات میں علم اک درجہ سب سے بلند ہے حدیث قدسی ہے لا عبادة کالعلم کہ کوئی عبادت علم جیسی ہے ہی نہیں اور علم کیلئے طہارتِ ذہن شرط ہے اور طہارت ذہن کیلئے شرط ہے اکلِ حلال کیونکہ غذا سے انرجی پیدا ہوتی ہے جو جسم کی مشینری کیلئے ایندھن کا کام دیتی ہے جسم کا دارومدار غذا پر ہے اور یہ جسم ہی تو ہے کہ جو حصول علم وعرفان کیلئے آلہ کار ہے مثلاً لاہور سے کراچی جانے کیلئے کار کی ضرورت ہے کار ہی وہ آلہ کار ہے جو کراچی پہنچا سکتا ہے اور کار کیلئے خالص ا یندھن (پٹرول) کی ضرورت ہے یہ نہ ہو کہ پٹرول میں دودھ ملا کر ڈال لیں ٹینکی فل ہے مگر کار چند قدم بھی نہیں چل سکے گی اسی طرح جسم حصول علم وعرفان کا آلہ ہے اس کے لیے ایندھن (فیول) کا کام غذا دیتی ہے اس لیے غذا کا خالص وحلال ہونا ضروری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار