

Loading content...
مقدماتِ علم وہ جز ہے جس پر علم کا دارومدار ہے مثلاً نماز ہی کو لے لیں اگر مقدماتِ صلوٰة درست نہ ہوں تو نماز ہو نہیں سکتی یعنی اگر لباس درست نہ ہو یا مقامِ نماز درست نہ ہو یا وضو درست نہ ہو تو نماز نہیں ہو سکتی نماز قریب آ نہیں سکتی کیونکہ وضو مقدمہ نماز ہے وضو درست نہ ہو گا تو نماز نہ ہوگی اسی طرح اگر مقدماتِ وضو درست نہ ہوں گے تو وضو نہ ہوگا مثلاً پانی کی درستی پر وضو کی درستی کا انحصار ہے اگر جسم نجس ہو تو وضو نہیں اگر پانی یا خاک (مطہرات) درست نہ ہوں تو وضو نہیں یعنی شرائط و مقدمات درست نہ ہوں جیسے پانی کیلئے ضروری ہے کہ نجس نہ ہو غصبی نہ ہو رنگ وبو و ذائقہ درست ہو چوری کا نہ ہو بغیر اجازت کسی کے کنویں سے نہ لایا گیا ہو مقدماتِ صلوٰة میں غسل بھی ہے اگر جسم طاہر نہ ہو تو وضو نہیں اگر غسل نہ ہو تو جسم کی عارضہ نجاست دور نہ ہو پانی درست نہ ہو تو غسل نہیں پھر غسل برائے نماز ہوتا ہے یعنی سل جنابت کی نیت ہی یہی ہے کہ میں طاہر ہو کر نماز پڑھوں گا اور طہارت برائے نماز چاہتا ہوں اگر نماز نہ پڑھے تو غسل غلط ہوگا اسی لیے حدیث میں ہے کہ جو نماز نہیں پڑھتا گویا وہ جنب کی حالت میں ہے چاہے وہ غسل کرے یا نہ کرے برابر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار