

Loading content...
ظاہر اور باطن اشیاء کا علم یعنی کماہیہ و کمافی الظاہر کا علم توخود پہلے ہی واضح ہو جاتا ہے ہر جانور جڑی بوٹیوں پتھروں معدنیا ت کے خواص کو انسان سے کہیں زیادہ جانتے ہیں جن کا اظہار ان کی ضروریات کے مشاہدات سے ہوتا ہے مثلاً وہ بوقت ضرورت نمک استعمال کرتے ہیں ضرورت نہ ہوتو نہیں کرتے یعنی یہ تو ماننا پڑے گا کہ جب وہ استعمال نہیں کرتے تھے تب بھی جانتے تھے اور استعمال کررہے تھے تب بھی وہ جانتے تھے تو اس سے ان کی ماہیت بینی سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا یہ علیحدہ بات ہے کہ اس کا اظہار کئی محدود چیزوں میں ہوتا ہے کہ جن چیزوں کی انہیں ضرورت ہوتی اس کی ماہیت کے پیش نظر استعمال کرلیا ان مشاہدات سے ایک تعمیم تو ہوجاتی ہے کہ جانور موجودات ارضی کے خواص و ماہیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار