

Loading content...
تعمیر کا میدان ہے تو بیئے کا گھونسلا دیکھ لیں یہ فن تعمیر کا عظیم فن پارہ بلکہ شاہکار ہوتا ہے جو اس مشینی دور میں بھی بنانا قدرے مشکل ہے بغیر آلات کے تو ناممکن ہے پھر اس میں دوحصے بنانا کہ نر و مادہ علیحدہ علیحدہ رہ سکیں انڈوں کے موسم میں اس میں مٹی کے بوتے بنا دینا کہ ہوا سے جھولنے میں وزن کی وجہ سے جھٹکا نہ لگے اندھیری راتوں میں گھونسلے میں جگنو پکڑ کے بٹھادینا یہ کتنے بڑے ذہن کے فیصلے ہیں بیئے کو یہ کتنے بڑے علوم کا عالم ثابت کررہے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار