

Loading content...
علمائے سو کے کچھ صفات تو آپ نے دیکھ لئے ہیں اب علمائے حق کے صفات کے بیان سے پہلے مناسب یہ ہوگا کہ ذرا علم کو سمجھ لیں کہ علم کیا ہے؟ کیونکہ صفت سے موصوف کا علم حاصل ہوتا ہے سخاوت دیکھ کر سخی ہونے کا فیصلہ ہو سکتا ہے بزدلی دیکھ کر بزدل ہونے کا حکم لگایا جاسکتا ہے کیونکہ علم ہی سے انسان اشرف ہے اور علم ہی انسان کو اشرف بناتا ہے اس لئے پہلے اسی کے بار ے میںد یکھنا ہوگا کہ وہ علم کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار