

Loading content...
علمائے سوئ وہ ہیں جن کے اذہان میں فساد ہی فساد ہے جن کی سوچوں کا مرکز شر محض ہے اس لیے فرمان ہے کہ اذا فسد العالم فسد العالم کہ عالم کے فساد میں عالم یعنی پوری دنیا کا فساد مضمر ہے پھر فرمایا ہے الا ان لشر الشر شرار العلماء وان خیر الخیر خیار العلماء یعنی برائیوں میں سے بدترین برائی یا شر علماء کا شر ہے اورنیکیوں میں سے بہترین نیکی علماء کی نیکی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عالم کے ساتھ ایک عالم خلق (گروہ انسانیت) ہوتا ہے اس لیے اگر ایک عالم گمراہ ہوگا تو ایک پوری جماعت کو بھی گمراہ کر دے گا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار