

Loading content...
پہلی جماعت ِعلماء وہ ہے جو دلیل اور تجربے کے میدان میں مصروفِ عمل ہے ہر بات کو طبیعاتی ریاضیاتی تجرباتی پیمانوں سے ناپ ناپ کر نظریات وضع کر رہی ہے جن کا معبد (مسجد) لیبارٹری ہے یہ علمائے سائنس ہیں جو مابعد الطبعیات کے مسائل پہ غور نہیں کرتے بلکہ یہ اشیاء کو کماھیہ یعنی وہ جیسے ہیں پہ ریسرچ کرتے ہیں اور اپنے علم کا لوہا منوا رہے ہیں۔ان کیلئے قرآن کا مقام یہ کائنات رکھتی ہے وہ قرآن کے بجائے آیاتِ کائنات کو پڑھنے میں مصروف ہیں کہ پوری کائنات میں ہر چیز آیت اللہ ہے ایٹم سے لے کر گلیکسی تک نگاہ کرکے وہ الحمد سے والناس تک کا سفر سمجھتے ہیں یہ ہیں علمائے سائنس…دوسری طرف جو جماعت ہے وہ دلیل وتجربے کے ساتھ ساتھ باہر کے میدان میں بھی مصروفِ کار ہے مابعد الطبعیاتی علوم پہ بحث کرتے ہیں غیوب ومفقود پر روشنی ڈالتے ہیں مدرکات سے ماورائی کائنات کا تعین کرتے ہیں اخلاقیات و جمالیات کی حدیں وضع کرتے ہیں یہ علمائے مذہب ہیں کہ جو تفسیر ِقرآن اصولِ فقہ علومِ معیادی منطق فلسفہ بیان وکلام میں اپنی جولانیاں دکھا رہے ہیں۔قارئین اب آپ نے سمجھ لیا ہے کہ علماء کی جماعتیں کون کون سی ہیں۔اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ سائنس کیا ہے؟اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ وہ علم جس پر صرف دنیا کی خیروخوبی کا انحصار ہو (بدقسمتی سے حق کا مخالف سمجھا جانے والا علم)دوسرا سوال یہ ہوتا ہے کہ مذہب کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار