

Loading content...
ممکن ہے کہ کوئی اس کتاب کی وجہ سے مجھے کوئی بڑی چیز سمجھنا شروع کر دے یا مجھے کوئی ولی اللہ یا عارف کامل سمجھنا شروع کر دے ایسا کچھ نہیں ہے میں تو محتاج وعاجز محض ہوں اور جدید دور کی زبان میں اگر میں اپنے بارے میں بیان کروں تو و اس طرح ہوگا کہ میں تو ایک روبوٹ ہوں جسکا کی بورڈ (Key Board) بھی اسکے اپنے پاس نہیں ہے جب چلانے والا چلاتا ہے تو چل پڑتا ہوں اور جب وہ روک لیتا ہے تو رک جاتا ہوں اس لیے نہ میری کوئی سوچ ذاتی ہے اور نہ میرا کوئی علم ذاتی ہے اور نہ ہی میری ذات میری ذاتی ہے میں تو ردائے کبرائی کے نیچے سویا ہوا وہ بچہ ہوں جو اپنی آلودگیوں سے بھی بے خبر سو رہا ہے اور اس میں اتنی بھی طاقت نہیں ہے کہ وہ خود سے جاگ جائے اور یا جاگ کر اپنی آلودگیاں دور کر سکے مگر لاکھ لاکھ شکر ہیں منعم ازل عجل اللہ فرجہ الشریف کے کہ انہوں نے اس سراپا آلودگی کو بھی ردائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار