

Loading content...
آئیں ایک طرف طالبان ِدنیا کی طلب روحانیت کہ جو اس کے ریاضات سے دنیا کمانا چاہتے تھے دوسری طرف طالبان ِمولیٰ کی حیرانی و پریشانی تھی جو ایک طرف ان چیزوں کو چھپانے کا حکم دیتی تھی تو دوسری طرف سے انہیں عام کرنے کا حکم دیتی تھی مگر جب سے (Clash of Civilization) کی طرح (Clash of Spiritualism) کی فضا دیکھی تو اس میں کچھ نہ کچھ لکھنا ضروری سمجھا اور کاغذ و قلم لے کر بیٹھ گیا۔ یہ 1980ء کی بات ہے کہ جب میں نے یہ کتاب لکھنا شروع کی پھر سو دو سو صفحات لکھ کر اسے روک دیا کیونکہ اس دور میں مجھے یہ لگا کہ اس کی ضرورت ہی نہیں ہے کیونکہ اس جنس کا کوئی خریدار نہیں ہے مگر 1996ء میں کچھ ایسے لوگوں سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا کہ جنہوں نے یہ احساس دلایا کہ اس کتاب کو لکھنا ضروری ہے پھر میں نے اسے آگے بڑھایا مگر پھر ایک مقام پر اسے روکنا پڑا کیونکہ پہلے میرا ارادہ تھا اس میں اولیائے کرام روحانین رضوان اللہ علیہم کا پورا پورا کورس جو مجھے معلوم ہے وہ لکھ دوں پھر ایک واقعہ ہوا یعنی ایک مہربان سے ملاقات ہوئی جو ان روحانی ریاضات کو نفسانی خواہشات کیلئے استعمال کرنے کیلئے دیوانے تھے جب انہوں نے اپنا مدعا ظاہر کیا تو میں نے ان سے گزارش کی کہ بھائی آپ اگلی منزل کا سوچیں یہ جو آپ کرنا چاہتے ہیں یہ تو گھٹیا چیز کی طلب ہے اس پر انہوں نے کہا کہ اسے ہم ایک مرتبہ ضرور حاصل کرنا چاہیں گے اور اسے ایک عرصہ استعمال کے بعد آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ اسے چھوڑ دیں گے آپ ہمیں ایسے اعمال وظائف دیں جن سے ہم دنیا کو کچھ بن کر دکھا دیں انہیں تو کسی نہ کسی طرح سے ٹال دیا گیا کیونکہ ان کے مطلب کی کوئی چیز میرے پاس تھی ہی نہیں لیکن ان کی ملاقات نے مجھے کتاب کے لکھنے سے روک دیا کہ اب کیا کیا جائے اس طرح میں نے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار