

Loading content...
اولیائے کرام کا یہ دستور تھا کہ وہ جس شخص کو روحانیت کی طرف لیکر جاتے تھے تو اسے سب سے پہلے اس دنیا کے خزائن عطا فرما دیتے تھے کیونکہ انسان کی فطرت ہے کہ جب تک وہ کسی چیز کو حاصل نہیں کر لیتا اس کی کشش اس کے دل سے نہیں نکل سکتی اس لیے وہ انہیں ایسے علوم واعمال عطا فرماتے تھے کہ جن سے اس دنیا کی کوئی چیز ان کیلئے ناقابل حصول نہیں رہتی تھی تب جاکر ان کے من سے اس دنیا کی کشش دور ہوتی تھی اس کے بعد وہ انہیں کسی مقام پر رکنے نہیں دیتے تھے اور طالب روحانیت کو آگے بڑھاتے رہتے تھے۔ اب یہ صورتحال ہے کہ اگر کسی کو کوئی چھوٹی سی چیز بھی دی جائے تو وہ اسی پر اپنی دکان چمکانے کے چکر میں پڑ جاتا ہے اور سارے لوگ اس نفس ِامارہ کے خواہشات کی تکمیل کیلئے اس درجہ سرگرداں ہیں کہ انہیں چاہے یہ چیز کسی بے ایمانی سے ملے اسلام دشمنی سے ملے یا روحانی ریاضات سے وہ اس کیلئے تیار ہیں اس لیے ہمارے لیے اس کتاب کے لکھنے کے دوران کئی مشکلات
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار