

Loading content...
ہم ان کی تو کوئی بات نہیں ماننا چاہتے تھے اور اپنے نفسانی خواہشات کی تکمیل کیلئے ان سے ہر بات منوانے پر مصر رہتے تھے کبھی کسی بیماری سے نجات کیلئے جاتے تھے تو کبھی کسی جرم میں قید ہونے پر کسی کی رہائی کیلئے دعا کروانے جاتے تھے کبھی کہتے جناب ہماری مرغی انڈے کم دے رہی ہے تو کبھی گائے کے دودھ کے اضافے کیلئے جاتے تھے اور کبھی یہ بھی نہیں پوچھا تھا کہ جناب آپ یہاں بیٹھے کس لیے ہیں؟ کیونکہ وہ لوگ اپنی پوجا کروانے تو نہیں آتے تھے بلکہ وہ تو مخلوق کو خالق سے واصل کرنے آتے تھے مگر ہم ان کے اس مقصد کی طرف کبھی توجہ نہیں دیتے تھے اس لیے وہ ہم سے چھپ گئے اور گویا ہمارے رویے نے ہمارے درمیان سے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار