

Loading content...
روحانیات کو ابتدائی روحانیات کے بارے میں ایجوکیٹ کر سکے کیونکہ اس موضوع پر موجودہ مارکیٹ میں اردو فارسی اور عربی تینوں زبانوں میں کوئی کتاب موجود نہ تھی ہاں اس پر کئی لوگ کام کر رہے ہیں جیسا کہ جناب عارف ابطحی دام ظلہ ہیں اسی طرح کئی اور محترم شخصیات کے نام سنتے ہیں مگر ان کے کام سے پوری طرح آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے نام نہیں لکھ رہا۔ اسی طرح اہل سنت حضرات میں بھی کئی محترم لوگ کام کر رہے ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ اس دور میں روحانیت کی پیاس بڑھتی چلی جا رہی ہے مگر سامنے کوئی ایسا چشمۂ روحانیات موجود نہیں ہے کہ جو سہل الحصول ہو جو لوگ کام کر رہے ہیں وہ اتنا لمبا پراسس دیتے ہیں کہ کوئی اس پر عمل نہیں کر سکتا کیونکہ عمل کرنا شروع کر دے تو اسے ساری دنیا سے منقطع ہوکر بیٹھنا پڑتا ہے حالانکہ اس دور میں تو ایک ایسے پراسس کی ضرورت تھی کہ جس سے اس دور کا بلٹ سپیڈ پہ چلنے والا انسان تھوڑا سا وقت نکال کر کچھ نہ کچھ دیکھ سکے کچھ نہ کچھ مشاہدہ کر سکے کیونکہ کوئی بھی ایمان کی منزلِ یقین پر مشاہدے کے بغیر نہیں جا سکتا جیسا کہ جناب ابراہیم علیہ السلام نے بھی ایمان ہونے کے باوجود مشاہدہ طلب کیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ نفس کا اطمینان مشاہدے میں ہوتا ہے اسی لیے اس دور میں بھی مشاہدہ کروانے کی اشد ضرورت ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار