

Loading content...
علم ربانیات ایک ایسا علم ہے جو عارف کو ذاتِ معروف کے بارے میں حقیقی نظریات فراہم کرتا ہے یعنی اس میں حتمی نظریات وعقائد کی بات ہوتی ہے کیونکہ عرفانیات میں جو مشاہدات ہوتے ہیں وہ شاہد کے ظرف کے مطابق ہوتے ہیں نہء کہ اپنی اصلیت کے مطابق ہوتے ہیں۔ اگرچہ وہ بھی درست ہی ہوتے ہیں مگر وہ فرد کیلئے درست ہوتے ہیں یعنی شاہد کی حد تک تو درست ہوتے ہیں مگر من حیث الکل وہ نامکمل بھی ہو سکتے ہیں مگر ربانیات میں وہ ذاتِ معروف کے حوالے سے حتیٰ الامکان درست ہوتے ہیں اسی طرح ان علوم سے ملتے جلتے بہت سے اور علوم بھی ہیں مثلاً برین فزیالوجی ہے نیورالوجی ہے ٹیٹالوجی ہے تصوف ہے علم ِکلام ہے فلسفہ الحیات ہے یہ سب کسی نہ کسی حوالے سے عالم ماوریٰ سے بحث کرتے ہیں مگر ان کا طریقہ بحث اور زاویۂ بیان طرزِ استدلال کلیات وقوانین جدا جدا ہوتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار