

Loading content...
نوری عملیات کی بھی بہت سی شاخیں ہیں کیونکہ جن جن اقوام کیلئے خالق نے اپنے نمائندوں کو اپنی کتابیں دی کر بھیجا ہے ان ان اقوام میں ان کتابوں کے حوالے سے کئی عملیات رائج ہیں جیسا کہ سریانی عبرانی عربی عملیات ہیں اور ہمارے ہاں تو مکمل قرآن پاک کو عملیات کی کتاب سمجھا جاتا ہے اور اس کی ہر آیت کے اعداد سے تعویذات تیار کیے جاتے ہیں مثلث و مربع پر کیے جاتے ہیں اور ایک ایک آیت پر چلہ کشیاں ہوتی ہیں اور اس کے ماہرین اپنے شاگردان رشید کو آگاہ فرماتے ہیں کہ یہ آیت دانت درد کیلئے ہے یہ گردے کے درد کیلئے ہے یہ حب کیلئے ہے یہ بغض کیلئے ہے یہ تسخیر کیلئے ہے یہ غائب ہونے کیلئے ہے وغیرہ وغیرہ لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان دونوں قسم کے عملیات کا تعلق اس دنیا سے ہوتا ہے اس سے آخرت سے محرومی ہی ہوتی ہے جو سفلی علوم ہیں ان میں ان دونوں طرح کے عملیات سے جو چمتکار دکھایا جاتا ہے اس کے علیحدہ علیحدہ نام ہیں یعنی اگر سفلی عملیات سے کوئی مظاہرہ کیا جائے تو اسے سحر کہا جاتاہے اور اگر نوری عملیات کی وجہ سے کوئی مظاہرہ کیا جائے تو اسے استدراج کہا جاتا ہے کئی لوگوں کو اشتباہ ہوتا ہے اور وہ نوری عملیات سے ہونے والے مظاہرے کو کرامات کہتے ہیں مگر کرامات تو مقام پر پہنچنے کے بعد ہی ممکن ہے اس سے قبل جو کچھ ہے وہ استدراج ہے لیکن علم روحانیت ان چیزوں سے آگے کی بات ہے یعنی اس میں ایسے اعمال پہ روشنی ڈالی جاتی ہے کہ جن سے نفس میں جلا پیدا ہو اور اس میں یہ صلاحیت پیدا ہو جائے کہ اس کا رابطہ نورِ الٰہی سے ہو جائے اس میں انوارِ الٰہیہ کے ادراک کی استعداد پیدا ہو جائے یہ علم تزکیاتِ نفس کا ایک جامع دستور العمل (Framwork) ہوتا ہے جس پر عمل کرکے انسان محبوبِ حقیقی کے دیدار اور رضا کو پا لیتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار