

Loading content...
حرف آخر ۔:آخرمیں گزارش کرونگاکہ یہ کتاب میں نے کسی کی تنقیص کیلئے نہیں لکھی بلکہ اپنے حدوداربعہ اور اپنے عقائد کی سرحدوں کی حفاظت اور تحفظ کے پیش نظر لکھی ہے اورہر مذھب کے آدمی کا اپنی رائے کا اظہار کرنا اپنے مذھب و عقیدے کی حفاظت کرنااولین حق ہے اور اسے اپنے ہم عقیدہ لوگوں کے عقائد کے تحفظ کی اجازت ہے ہاں دوسروں پر اپنی رائے مسلط کرنا علمی جارحیت ہے وہ جائز نہیں ہے یہ بھی حقیقت ہے پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کو نہ کسی کی دشمنی نقصان دے سکتی ہے اور نہ دوستی فائدہ بلکہ یہ انسان کا اپنا ہی نفع اور نقصان ہے ۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ میری یہ چھوٹی سی کاوش جو میرے شہنشاہ زمانہ عجل للہ فرجہ کے کرم کی مرہون ہے اور یہ اتنی بڑی چیز نہیں کہ دشمن کی دشمنی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرسکے بلکہ یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے کہ جس سے ہم اپنے مالک مطلق عجل اللہ فرجہ کے انصار میں اپنی شمولیت ثابت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جب نار نمرود دہک رہی تھی تو چھپکلی نے آکر پھونکیں ماریں اور مینڈک نے چند قطرے پانی کے ڈالے تو نہ چھپکلی کی پھونکیں آگ کو بڑھا سکیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار