

Loading content...
جب ان عقائد میں سے کوئی ایک بھی آج کے مومنین میں موجود نہیں ہے کہ تو یہ مولوی مومنین پر غالی اور مفوضہ ہونے کے فتوے دینے کیلئے کیوں اُدھار کھائے بیٹھاہے؟۔اور جب بھی کوئی محمدوآل محمد صلوات اللہ علیھم کے فضائل بیان کرتاہے یہ فتووں کی پٹاری کھول دیتا ہے؟ ۔اور ہر فضیلت کے بیان پہ کہتا ہے کہ حدیث ہے اعتدال پہ رہو کیونکہ حد سے بڑھنے والا محب اور حد سے بڑھنے والا مبغض دونوں ھلاک ہوجائیں گے میں اب ان سے پوچھتا ہوں کہ درمیانہ قسم کے دوست اور درمیانہ قسم کے دشمن دونوں نجات پاجائیں گے ؟ دوست پر تو پھر بھی دوستی کا لیبل ہے مگر جو دشمن رسالت مآب ہے یا دشمن خاندان تطیہر ہے کیا اسکی نجات کا بھی امکان ہے ؟ کہ وہ دوست بنے بغیر نجات پاجائے ؟ کیونکہ اگر وہ دوست اور محب بن جائیگا تو درمیانہ درجے کا دشمن نہیں رہے گا اور آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ دشمنی بغض وعناد بھی رکھتاتھا اور نجات بھی پا گیا ۔کیا پاک خاندان علیم الصلوات والسلام کے بغض سمیت کوئی جنت میں جا سکتا ہے؟ آپ لوگ عامی محبوں کو پریشان کرنے کے بجائے ان احادیث کے مفاہیم کو سمجھنے کی کوشش کریں اور فتوں کے بجائے کوئی مثبت قدم اٹھائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار