

Loading content...
اسی طرح ایک فرقہ تھا ؛ جناحیہ ؛ اسکا بانی عبداللہ بن حرب کندی تھااس کے عقائد میں ایک ملغوبہ سا تھا یعنی وہ یہ بھی کہتا تھا کہ امیرالمومنین صلوات اللہ علیہ ابن اللہ ہیں یعنی اللہ کے بیٹے ہیں ساتھ ہی یہ بھی کہتا تھا کہ ان میں اللہ کی روح نے حلول بھی کیا ہواہے اور انکی وہ روح الہی انکے بعد پنجتن پاک میں داخل ہوئی اور انکے کے بعد وہ روح الہی سیدھی عبداللہ بن حرب کندی میں حلول پذیر ہوئی اور اس زمانہ میں وہی روح اللہ ہے اور امام ہے وہ شخص آخرت کا بھی منکر تھا اور محارم سے زنا کو جائز قرار دیتا تھا اور سور شراب زنا کو وہ اللہ کے احکام نہیں سمجھتا تھا اور یہ کہتا تھا کہ یہ احکام حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی طرف سے قرآن میں داخل فرمائے ہیں اس لئے ان پر عمل کرنا جائز نہیں اس نے کہا کہ اسکے دور میں قرآن منسوخ ہو چکا ہے اب میں جوکہوںگا وہ قرآن ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار