

Loading content...
امام و نبی کیلئے مسلمان ہونا شرط نہیں بلکہ روح الہی کا حلول ہی شرط ہے اور روح الہی کیلئے ضروری نہیں کہ وہ صرف مسلمان شخص ہی میں حلول فرمائے بلکہ وہ کسی بھی شخص میں حلول فرما سکتی ہے اگر وہ شخص جس میں رو ح الہی حلول کرے اپنی امامت یا نبوت تسلیم نہ کروا سکے تو اس میں روح الہی نہیں رہتی بلکہ کسی دوسرے میں گھس جاتی ہے جیسا کہ امام حسن علیہ الصلوات والسلام جب اپنی امامت تسلیم نہ کرواسکے تو روح الہی امام حسین علیہ الصلوات والسلام میں داخل ہوگئی اس لئے اس فرقے کے لوگ امام حسن علیہ الصلوات والسلام کوامام نہیں مانتے تھے وہ یہ بھی کہتے تھے کہ جن لوگوں نے جناب امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام کی امامت کاقیام نہیں ہونے دیا وہ کافر ہیں اور یہ بکواس بھی کرتے تھے کہ جناب امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام نے جو خاموشی اختیار فرمائی ہے اسکی وجہ سے نعوذباللہ انہی کی صف میں شامل ہیں اس وجہ سے اس فرقے کے لوگ انکے خلاف زبان کھولتے تھے( خدا جملہ زبان کھولنے والوں پرلعنت کرے )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار