

Loading content...
( (4غالیوں کی چوتھی قسم ۔:انفرادی طور پر تو یہ عقائد شایدبہت سے لوگوں کے رہے ہونگے مگر جماعتی طور پر یہ چار فرقوں میں ظاہر ہوئے یہ چاروں فرقے حلولی تھے یعنی حلول الہی کے قائل تھے پہلا فرقہ جو بنا اسکا بانی ہی ایسی شخصیت ہے جسکا تاریخ میں کوئی وجود ہے ہی نہیں اور ایک نا موجود شخص کے نام پرایک فرقہ وجود میں آیا یعنی ؛ سبائیہ فرقہ ؛ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ فرقہ بھی اپنے بانی کی طرح مفروضہ ہوگا اوریہ شیعوں کوبدنام کرنے کی ایک سازش ہی ہوگی اور اسکی طرف منسوبہ عقائد کو شیعوں کے عقائدبتا کر انھیں بدنام کیا گیا ہوگا لیکن تاریخ میں ان تھوپے ہوئے عقائد کا حامل ایک مسلک ضرور گزراہے اس لئے انکے فرقے کو عبداللہ بن سبا کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے مگراس نام کااس دور میں کوئی شخص تھاہی نہیں مگر فرقہ بن گیا جس کے عقائد یہ تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار