

Loading content...
اس پر امام علیہ الصلوات والسلام نے اس سے سوال کیا تمہارانام کیا ہے؟ اس نے عرض کی ابوشاکر یہ سن کر فرمایا تمہارانام مکہ میں کیا ہے ؟ اس نے عرض کی ابوشاکر اسکے بعد فرمایا تمہارا نام مدینہ میں کیا ہے؟ اس نے عرض کی ابوشاکر؟ یہ سن کرفرمایا کہ ذات چاہے ہزاروں مقامات پر چلی جائے ذات تو کجا نام بھی نہیں بدلتا ۔اسکے بعد فرمایا تم لوگوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زمین کاخدا بنایا ہے یہ انھیں اپنے مقام سے بلند کرنے کے مترادف ہے اورانھیں اللہ کا شریک بنانا اور اسکا حریف بنانا ظلم در ظلم ہے اسکے بعد فرمایا لاترفعوافوق حقی فان اللہ تبارک وتعالیٰ اتخذنی عبداً قبل ان یتخذنی نبیاً تم ہمیں ہمارے حق سے اوپر مت لے جاؤ اللہ عزوجل نے ہمیں پہلے اپنا عبد بنایا ہے پھر ہمیں نبی قرار دیا ہے ۔غلاة( غالیوں ) کی پہلی قسم یہ تھی جنکی تردید و تکذیب فرمائی گئی اس قسم کے جتنے فرقے تھے انکے عقائد یہی تھے یعنی وہ امامت ائمہ ھدیٰ صلوات اللہ علیھم کے قائل بھی نہیں تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار