

Loading content...
ان دونوں خداؤں کا درجہ برابر تھا آسمانوں پران دونوں کی عبادت ہوا کرتی تھی آخرایک دن( نعوذ باللہ ) اللہ کی نیت خراب ہوگئی اور اس نے آدم کوبنا ڈالا اوراپنے شریک خدا کو نیچا دکھانے کیلئے اس نے آدم کی فضیلت بیان کی اور ملک الطاؤس خدا( شیطان) سے کہاکہ تم اسکاسجدہ کرو یہ سن کر ملک الطاوس خدا اللہ کی سازش کو سمجھ گیا اور اس نے کہا پہلے تم اسے سجدہ کرو میں بعد میں اسے سجدہ کرونگا ۔جب یہ اختلاف بڑھ گیا تو اللہ نے آدم کو اپنے ساتھ ملا لیااور ملک الطاوس خداکے خلاف ساز باز کرکے اسے آسمان سے نکال دیامجبوراً یہ مظلوم خدا زمین پر آگیاوہ کہتے ہیں کہ اسی وجہ سے ہمیں نعوذ باللہ اُس ظالم خدا کی عبادت نہیں کرنا چاہیے بلکہ اِس مظلوم خدا ( ابلیس ) کی عبادت کرنا چاہیے اسی نظریے کے پیش نظر وہ لوگ شیطان کی مورتی بناتے تھے اوراسکی پوجا کیا کرتے تھے کیونکہ شیطان عربی میں سانپ کو بھی کہتے ہیں اس لئے اسکی مورتی کی شکل سانپ کی ہوا کرتی تھی لیکن انکا ملک الطاوس کا نظریہ ہندو کے ناگ دیوتا کے تصور سے بہت مختلف تھا ۔معاویہ کے دور میں ان لوگوں نے اسلام کا لیبل لگایا اور مسلمان شمار ہونے لگے مگر ان میںپہلے عقائد کارنگ باقی رہا سن 60ہجری میں یزید ملعون برسراقتدارآیا تو اس نے ان کے قبیلے کے ایک مذھبی عالم کو بلایا جسکا نام تھا عدی بن مظفر جو اس وقت دمشق میں رہتا تھااور دمشقی مشہور تھا اسے یزید ملعون نے اپنے دربار میں کرسی دی اوراسے کردوں کے عقائد میں تبدیلی لانے پر مامور کیا اس نے قو م اکراد میں جا کرایک نئے عقیدے کی تعلیم شروع کی اور انھیں یقین دلایا کہ ملک الطاؤس(شیطان) نے یزید ملعون میں حلول کرلیا ہے لھذا اب شیطان کی مورتی کے بجائے یزید ملعون کی مورتی بناؤ اور اسکی پوجا کرو اور اس نے یزید ملعون کے پیدا ہونے کی تاریخ یعنی پندرہ ربیع الاول کو ایک عید مقرر کی اور دوسری عید اس نے روزعاشور کو مقرر کی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار