

Loading content...
موضوعی احتمال وہ ہوتا ہے کہ جو شخصی مشاہدے پہ مبنی ہو مثلاً ہم اکثر دیکھتے ہیں ساون کے مہینے میں بارشیں ہوتی ہیں اس سے احتمال پیدا ہوتا ہے کہ شاید اس سال ساون میں بارشیں ہونگی مگر یہ بھی امکان ہی میں رہتا ہے یقینی طور پر کچھ نہیںکہا جا سکتا ۔اس صادر اول کا موضوعی احتمال محال ہے اس لیئے انکا بشر ماننا محال ہے اس ساری بحث کا مقصد یہ ہے کہ یہ پاک ذوات اللہ کے مخفی راز ہیں جنھیں کوئی نہیں جانتا اور انکی حقیقت ذات کو سمجھنے کیلئے جتنے پیمانے وضع کیئے جارہے ہیں یا وضع کیئے جا چکے ہیں وہ سب نا کافی ہیں ۔منطق بیچاری تو پہلے موجودات کو جماعتوں میں فرض کر کے انھیں جماعتیں بناتی ہے اور پھر ان مفروضہ جماعتوں کے بارے میں مفروضہ ؛ کلی ؛ بناتی ہے جو جماعت کے جملہ افراد کیلئے کبھی کفایت نہیں کر سکتے ۔ہاں ایک وقت ہے جب یہ راز کھلیں گے یعنی جب میرے آقا و مولا میرے محبوب حقیقی میرے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ تشریف لائیں گے تو پھر اللہ کا یہ فرمان اور پیشگوئی پوری ہو گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار