

Loading content...
اب صادر اول کے بارے میں دیکھیں تو انہی علما کرام کی ایک کثیر تعداد انکی اولیت کو مانتی ہے اور اس سے لاعلمی کا اقرار کرتی ہے کہ ہمیں معلوم نہیں کہ نوراول کیا ہے ؟ مقام اولیت کیا ہے جنبہ نورانی کی حقیقت کیا ہے ایسی بہت سی چیزوں کے بارے میں اپنے جہل کا اقرار کرتے ہیں جب ایک چیز کے سینکڑوں احتمالی پہلو موجود ہوں ایک پہلو سامنے ہو اور دس پہلو مخفی ہوں اور وہ سامنے والا پہلو بھی غیر واضح ہو تو کیا اسے بنیاد بنا کر کوئی حتمی نتیجہ حاصل کیا جاسکتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار