

Loading content...
اگر صادر اول کو سب کچھ بلاواسطہ عطا ہوا ہے اور اسی سے انھوں نے تسبیح و تہلیل کر کے ملکوت کو درس عبادات و عرفان حمد و تسبیح دیا ہے تو کیا روح القدس یا جبرائیل بمہ جملہ روحانیین کے کوئی ایسی مخلوق بھی پائی جائیگی کہ جنکی ہدایت ان ذوات نے نہ کی ہو بلکہ انھوں نے بلاواسطہ ہدایت پائی ہو اگر روح القدس یا جبرائیل جو بھی کہیں اسے تخلیق کے لمحہ اولین میں تو ان ذوات نے ہدایت و معرفت عطا کی پھر یہاں دنیا میں آکر اسکے مرہون کرم کیسے ہو گئے؟ کہ جبتک جبریل یا روح القدس نہ آئیں انھیں بات تک کرنے کی اجازت نہیں یہی تو اسکی ہدایت و معرفت کا ذریعہ بنے تھے یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ جو کل انکا محتاج تھا یہ آج اسکے کیسے محتاج ہو گئے ؟ کیا اللہ جل جلالہ بوقت تخلیق اول اس پہ قادر تھا کہ انھیں بلاواسطہ ہدایت کرے؟ مگر ان کے دنیا میں آنے سے اللہ میں بلاواسطہ دینے کی صلاحیت مفقود ہو گئی یا ان کے بلاواسطہ لینے کی ؟ کیونکہ یہی صادر اول ازل میں ارواح و ملکوت کاہادی رہ چکا تھا اب انہی کا محتاج ہدایت کیسے ہو گیا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار