

Loading content...
( (1روشنی ( (2سرعت ( (3طاقت ( (4تقدس ( (5جلانے کی قوت ( قوت احتراق ) ( (6عقل وفہم و علم ؛ مجرد ؛ اور شہوات سے خالی ہونا ۔( (7جلنے کی صلاحیت ( واقعہ معراج میں جبرائیل کا کہنا کہ میرے پر جل جائینگے )۔( (8خورد و نوش سے ارفع ہونا ( (9برقیت ( (10ریڈی ایشن( اسکا متبادل لفظ تابکاری ہے مگر نا کافی ہے ) ( (11اپنے غیر کو ظاہر کرنا ( (12متشکل بہ غیر ہونا یعنی کتے اور خنزیر کے علاوہ ہر شکل اختیار کر لینا ( (13عمل تخلیق کی صلاحیت ( (14وجود کیلئے اللہ کے سوا کسی کا محتاج نہ ہونا ( (15اللہ جل جلالہ کے جملہ افعال کا آلہ کار بننے کی صلاحیت ( (16کسی مخلوق کا مادہ تخلیق ہونے کی صلاحیت ان صفات کو دیکھ کر فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ ان صفات کی حامل چیز کیا ہے ؟ ۔کیونکہ بعض برقی صفات ہیں بعض ناری صفات ہیں بعض جوہر کے اور بعض عرض کے صفات ہیںلہذہ ان سے کسی حتمی فیصلے تک پہنچنا محال ہے کیونکہ یہ ایک متناقضات کا پلندہ ہے جس سے امر محتوم کا حصول محال ہے لیکن یہ وہ صفات ہیں جو خواص و عوام کے عقائد کا حصہ بھی ہیں اور کسی نہ کسی طرح نور کے حوالے سے ظاہر ہوئے ہیں ہاں کچھ چیزوں میں تھوڑا سا اختلاف ہے جو علیحدہ پیش کر رہا ہوں مثلا نورکا جوہر یا عرض ہوناایک متنازعہ مسئلہ ہے کیونکہ بعض کہتے ہیں نور جوہر ہے کچھ کہتے ہیں عرض ہے اور بعض کہتے ہیں جوہر بمعنی مادہ ہے کہ جسکی مدد سے کچھ نہ کچھ بنایا جا سکتا ہے بعض کی رائے یہ ہے کہ نور ما دہ نہیں اللہ جل جلالہ نے قدرت کاملہ کے مظاہرے کے طور پر عرض کے مادہ سے مخلوق نور کو خلق فرمایا ہے وغیرہ وغیرہ ۔اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ نور کیا چیزہے؟ اسکی حقیقت کیا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار