

Loading content...
وہ لوگ جو کہ تفا سیر کا مطالعہ کر چکے ہیں اور قرآن کریم کے اسلوب بیان کو سمجھتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کلام الہی اور احادیث وفرامین میں لفظ نور کے کئی معنی و مرادات ہیں آجتک کسی بھی صاحب علم معقول نے کوئی ایسی تعریف وضع نہیں کی کہ جو نور کے لفظ کی جامع ترین و مانع ترین تعریف ھو جو تعریف عام طور پر رائج ہے کہ نور اسے کہتے ہیں جو اپنے نفس میں ظاہر ہو اور اپنے غیر کو ظاہر و روشن کرنے والا ہو ۔اگر لفظ ظاہر سے مراد روشن لیا جائے تو اس تعریف میں نور اور نار میں کوئی فرق نہیں رہتا آگ کی بھی یہی تعریف ہو گی اگر لفظ ظاہر سے غلبہ مراد ہو تو ظاہرا لنفسہ میں نفس پر غالب ہونے کا مطلب کوئی حاصل نہیں ہوتا ۔قرآن کریم میں لفظ نور اپنی جملہ حالتوں میں صرف 53مرتبہ استعمال ہوا ہے نہج البلاغة بمعہ شرح ابن حدیدمیں جملہ حالتوں میں یہ لفظ 168مرتبہ استعمال ہواہے کتب اربعہ میں لفظ نورجملہ حالتوں میں تقریب 400مرتبہ آیاہے لہذہ سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ لفظ نور کن کن معنی میں استعمال ہوا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار