

Loading content...
سب سے بڑا مسئلہ تو یہ ہے کہ چاہے وہ عام انسان ہی کی روح کیوں نہ ہو وہ اپنے نقطہ کمال پہ پیدا ہوتی ہے نہ کہ بتدریج عمل استکمال سے گزرتی ہے مگر جو روح الہی کے حامل تھے شکم مادر میں نو ساعات میں استکمال کو پہنچے مگر ولادت کے بعد بچپن لڑ کپن جوانی ضعیفی وغیرہ کے عمل سے گزرتے گئے یہ کیسی روح ہے جو وقت کے ساتھ بڑھ گھٹ رہی ہے ۔اگر اسی طرح سوالات کی تہہ میں اترتے جا ئیں گے تو کبھی سطح ادراک حقائق پہ نمودار نہ ہو سکیں گے لہذہ پاک ذوات کی ولادت کے رازوں کو نہ چھیڑنا بہتر ہے اور ان کے ظہور اجلال اور اجراء نسل سے استدلال کرنا یا انکی ولادت کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا گمراہی کی طرف لے جائیگا ۔ جن روایات میں پاک ذوات کی ولادت باسعادت کی ایسی تفصیل موجود ہے کہ جن سے ان کی ولادت بشر یت سے ہمکنار نظرآتی ہے ان کے راوی خود کسی نہ کسی روایتی حساب سے نقص کے شکار ہو جاتے ہیں جیسے پاک حسنین علیھم السلام کے ظہور اجلال کے بارے میں وہ روایات جو بظاہر فضائل اور درپردہ توہین پہ مبنی روایات ہیں ان کی راوی بی بی اسما بنت عمیس ہیں اور جملہ کتب سیرت وتاریخ نے انہی سے زیادہ تر روایات نقل کیئے ہیں ۔مگر حقیقت یہ ہے کہ پاک حسنین علیھم السلام کی ظاہراً ولادت بعداز ھجرت ہے اور معظمہ کونین صلوات اللہ علیھا کا سلسلہ اولاد ٥ہجری تک ہے جبکہ بی بی اسما بنت عمیس قبل از ہجرت جناب جعفر طیار علیہ السلام کے ساتھ حبشہ کی طرف ھجرت کرگئی تھیں اور انکی واپسی ٧ہجری میں بروز فتح خیبر ہوئی ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو بی بی ان ذوات علیہما الصلوات و السلام کے ظہور اجلال کے وقت مدینہ تو کجا عرب کی سرزمین ہی میں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار