

Loading content...
ّ(٧) اسکے بعد ہے خاکی عورت سے نوری باپ کی نسل کا سلسلہ جاری ہونا اس پہ تفصیل لکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ جناب جبرائیل نے جناب مریم صلوات اللہ علیھا کو بچہ دیا ہے مگر والد کی حیثیت سے نہیں ذریعے کی حیثیت سے اور حقیقتاً والد بھی ایک ذریعہ ہی ہوتاہے اسی لئے انجیل مقدس میں روح القدس کو جناب عیسیٰ علیہ السلام نے آسمانی باپ کے نام سے پکارا ہے اور ان کی ولادت کے بارے میں کوئی بھی شخص حتمی رائے نہیں دے سکتا کہ اسکی کیا حقیقت تھی جو بھی اس راز کو سمجھنے کا دعویٰ کریگا وہ دعویٰ باطل ہے کیو نکہ ایسی چیزوں پر اجمالی ایمان کافی ہے جب کوئی ان کی ولادت کی حقیقت و کیفیت کا منطقی و سائنسی تجریہ کر یگا تو نتیجتاً کسی حقیقت کا ادراک نہیں کرسکے گا بلکہ خود اپنی ہلاکت دینی کا سامان کریگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار