

Loading content...
یہ وہی قریب و بعیدوالے پہلوکا مسئلہ ہے جو پہلو قریب ہو تا ہے اسے پکڑلیا جاتاہے چاہے وہ اپنے ہی قوانین کے خلاف کیوں نہ ہو اسی طرح بشریت پہ دلائل جمع کرتے کرتے جارحیت پہ اتر آئے تو کہہ دیا کہ کیا نبی کھانا پینا سونامباشرت بول و براز سے مثتثنٰی تھے حالانکہ ہر نبی اور امام کھاتا پیتا تھا مباشرت کرتا تھا بول و براز کرتا تھا وغیرہ و غیرة تو اس سے ثابت ہے کہ وہ نوع بشر ہی کے فرد تھے ان دلائل و شواہد کے پیش کرنے والوں کا مقصد پتہ نہیں کیا تھا ظاہر یہ کر رہے تھے کہ وہ انہیں انسان ثابت کر رہے ہیں اور ثبوت دے رہے تھے جس سے وہ حیوان ثابت ہورہے ہیں (نعوذ باللہ ) کیونکہ جتنے خاصے انہوں نے بیان کئے ہیں نوعی خاصے ہیں ہی نہیں جنسی خاصے ہیں اور ان سے استدلال علی النوع درست ہی نہیں کیونکہ ان چیزوں کو ثبوت اور دلیل بنا کرتو کتا و خنزیربھی خود انہی کی نوع سے ہو نیکا دعوی ٰ کر سکتا ہے کہ جسطرح یہ کھاتے ہیں پیتے ہیں اختلاج زوجین سے لطف اندوز ہوتے ہیں اسی طرح ہر جانور ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار