

Loading content...
ایک مھربان نے سوال کیا کہ جب کسی آیت قرآن اور اسکی تائید میں کوئی حدیث بھی مل جائے تو پھر وہ نظریہ قیاسی نہیں ہو سکتا میں نے گزارش کی کہ کلام الہی میں اللہ کے ہاتھ پاؤں چہرہ پنڈلی وغیرہ کا ذکر ہے اور اسکی تائید میں احادیث بھی موجود ہیں جو اللہ کو مجسم ثابت کرتی ہیں اور اتنی تعداد میں وہ احادیث ہیں کہ عالم اسلام کا ایک مسلک ہی مجسمہ کے نام سے مشھورہو گیا ہے جو اللہ تعالی کو صاحب جسم مرئی سمجھتے ہیں مثلا حضرت ابو ھریرہ نے ایک آیت یوم یکشف عن ساق انح کے ضمن میں فرمایا کہ ایک دن اللہ اپنی پنڈلی سے پائجامہ کھینچے گا اور سب کو سجدے کیلئے بلائے گا مگر بعض لوگ سجدہ نہ کر سکیں گے اس ایت کی تفسیر میں حدیث پیش کی جس میں اللہ کی پنڈلی کوجہنم میں ڈالنا لکھا ہے اورجہنم کہے گی قط قط ( بس بس )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار