

Loading content...
کہہ دیں وہ مخلوق اول نہ ہوگا بلکہ اسکا غیر ی ہوگا کیونکہ اجتماع ضدین ہو سکتا ہے مگر اجتماع نقیضین محال ہے ۔یہ کلیات و مسلمات جو بنائے گئے ہیں کہ یہ جوھرہے یہ عرض ہے وغیرہ وغیرہ یہ چیزیں وجود حقیقی نہیں رکھتیں بلکہ صرف اعتباری ہیں فرض کردہ ہیں اگر کچھ ہیں تو وہ جواہر ہیں مثال کیلئے دیکھئے عرض فارق و غیر فارق کا جو تصور ہے اس میں ایک عرض غیر فارق مقام ولادت کو قرار دیا جاتا ہے کہ انسان جس زمین پر پیدا ہوتا ہے وہ ایسی اٹیچمنٹ ہے جو انسان سے جدا نہیں ہو سکتی اگر اس سے مراد اس زمین کا نام لیا جائے تو شھروں قصبوں قطعات ارض کے نام بدلتے رہتے ہیںکیلہ مربع مستطیل نمبر خسرہ وغیرہ بدلتے رہتے ہیں تو اس طرح یہ غیر فارق فارق ہوجاتا ہے پھر شھروں قصبوں وغیرہ کے نام اعتباری ہیں کیونکہ اس زمین کو دیکھا جائے تو اس پر حد بندیاںنہیں ہوتیں ھم خود ایک پلاٹ کے نمبر لگاتے ہیں اور نام دیتے ہیں ورنہ زمین کے ہر کیلہ اور کنال پہ اپنا نام کندہ نہیں ہوتا یہ انسان نے سہولت تشخیص اورپہچان کیلئے فرض کئے ہیں جیسا کہ خود انسان نام ہوتا ہے یہ بھی تو عرض فارق ہے ۔اسی طرح زمین کے نام بھی عرض فارق کی طرح اعتباری ہیں لہذہ مقام کا تصور ہی ناقص ہوجاتا ہے دوسری طرف دیکھیں تو انسان کی ہر چیز عرض غیر فارق نظر آئیگی جہاں پیدا ہوا جہاں چلا جہاں پروان چڑھا جس سکول یا ادارے میں تعلیم حاصل کی غرض کہ ہر وہ قطعہ زمین اسکے ساتھ ہمیشہ کی وابستگی رکھتا ہے کہ جس پر اس نے ایک قدم رکھا تھا اسطرح صرف مقام پیدائش کی خصوصیت کیا باقی رہتی ہے ۔مذہب و نام وغیرہ بھی مقام پیدائش کی طرح چھوڑنے کے باوجود غیرفارق رہتے ہیں اور کبھی جدانہیں ہوتے اسی طرح اگر ہر ؛ عرض ؛ پر غور کریں گے توہزاروں نقائص و مفاسد سے بھراہوا ہوگا کیونکہ یہ سب قیاسی و ظنی و اعتباری و فرضی کلیات وغیرہ ہیں ان میں حقیقت نام کی کوئی چیز نہیں اسی لئے متعدد خطبات میں سرکار امیرالمومنین صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ۔فلا یقاس بنا احد من الناس فانا نحن الاسرار الھےة المودعة فی الھیاکل البشرےة ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار