

Loading content...
اگر بنیادی مادہ مانع ہوتا تو آدم و حوا ابلیس و ملکوت کے علم و عقل میں بھی حائل ہوتا آج تک کسی نے جناب جبریل علیہ السلام کے نور ہونے پراعتراض نہیں کیا حالانکہ انکا نوری مخلوق ہونا بھی قرآن پاک میں بیان نہیں ہوامگر سارے انھیں نوری مانتے ہیں اور کسی نے انکے صاحب عقل وشعورہونے پر بھی کبھی اعتراض نہیں کیااوریہ نہیں کہاکہ نور تو بے عقل وشعور چیز ہے اس سے صاحب عقل مخلوق کیسے پیداہوگئی؟ اور نہ ہی کسی نے انکے شعور پہ کبھی شک کیاہے ۔اس بحث سے ممکن ہے کسی کویہ گمان ہوکہ میں پھرایجابی طرز اپنا رہا ہوں ایسا نہیں ہے بلکہ میں یہاں پھر اپنی پہلے والی بات کا اعادہ کرونگا کہ میں پاک ذوات علیھم السلام کے ذاتیات کے بارے ایجابی و اثباتی طرز فکر بالکل نہیں رکھتا کیونکہ انکی ذات کے بارے میں جو کچھ ثابت کیا جاتا رہا ہے یہ صرف قیاسی ہے کیونکہ نور سے بڑا لفظ عربی زبان میں موجود ہی نہیں تو مفکرین انہیں نوری مخلوق ثابت کرتے ہیں حالانکہ ان ذوات پاک کی حقیقت تو منطقی خرافات سے بہت اعلیٰ و ارفع ہے انکا مادہ وجود راز الہی ہے میں نے اس لفظ پہ اس لئے بحث کی ہے کہ منطق و فلسفہ و کلام کے نقائص سامنے آجائیں اور ان پیمانوں سے ذات واجب الوجود کے انوار کو پرکھنا تولنا ہی غلط ثابت ہو جائے میں تو اتنا جانتا ہوں کہ مخلوق اول اس وقت تھاجب کچھ نہ تھا اور بغیر احتیاج موضوع کے مستقل تھا وہ جیسا بھی تھا اور جس حال میں بھی تھا اس کی کسی ایک صفت و وصف پر بشریت کا اطلاق نہیں ہو سکتا تھا اور وہ بعینہ دنیا میں اترا ہے تو پھر اس پر منطق کے قانون لاگو کرنا حماقت نہیں ہے تو کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار