

Loading content...
مختلف سیٹلائٹ سے پاکستان میں بھی کئی چینل آرہے ہیں کئی شعاعیں آرہی ہیں مگرہم کسی بھی شعاع کا ادراک نہیں کر سکتے مگر ٹی وی پہ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ لہریں آرہی ہیں روشنی کے باریک و لطیف ذرات پھر عکسوں میں منتقل ہو رہے ہیں اب کون کہہ سکتا ہے کہ یہ عرض ہے جوہر یا جسم نہیں ہے اور ان باتوں سے یہ نظریہ بھی باطل ہو جاتا ہے کہ روشنی خود بھی ظاہر ہوتی ہے اور دیگر اشیا کو بھی ظاہر کر دیتی ہے حالانکہ انتہائی تاریک رات میں بھی ڈش انٹینا میں داخل ہوتی ہوئی شعاعوں کو کوئی نہیں دیکھ سکتا تو اس سے روشنی کے جو دو بنیادی وصف بتائے گئے تھے وہ بھی ثابت نہیں ہوتے ۔پھر یہ نظریہ کہ نور آئے گا تو ظلمت یعنی تاریکی نہ رہے گی کیونکہ اجتماع ضدین ناممکن ہے اس ڈش انٹینا والی مثال سے دیکھ لیں کہ روشنی کی لہریں ظلمت اور تاریکی سے گزر بھی رہی ہیں اور تاریکی بھی باقی ہے اب تو روشنی کے ذرات کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ویڈیو کیسٹوں میں سب کچھ بھراہوا ہے وہ ذرات موجود ہیں اب بھی اگر کوئی یہ کہے کہ روشنی عرض ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار